پنجشنبه: 1403/01/9
Printer-friendly versionSend by email
دوعظیم مراجع کرام کی اہم ملاقات

آیت اللہ العظمٰی نوری ہمدانی مدظلہ العالی نے حضرت آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی مد ظلہ العالی سے ملاقات اورگفتگوکی ۔

یہ خصوصی ملاقات جو کہ صحافیوں کے بغیر انجام پائی جس میں ان دو عظیم شخصیتوں نے حوزہ ٴعلمیہ کے اہم مسائل اورمنحرف گروہوں کی فعالیتوں کے سلسلہ میں گفتگو کی ۔

اس اہم ملاقات میں، آیت اللہ نوری ہمدانی مدظلہ العالی اورآیت اللہ صافی گلپائیگانی مدظلہ العالی  نے شبہات کا جواب اورانحراف فکری کی صحیح تشخیص کوحوزہٴ علمیہ کی اہم ترین ذمہ  داریوں میں سے قراردیتے ہوئے فرمایا: فقہاء اورعلماء شیعہ کہ جو دین کے تمام پہلووٴں میں جہاد واقعی کا درجہ رکھتے ہیں اور ہمیشہ مذہب کے اعتقادی مسائل کا دفاع کرتے ہیں اس کو مسلسل جاری رکھیں اور حوزہٴ علمیہ  کے  علماء  و  طلاب کو چاہئے کہ احکام دین کی حفاظت اوراہل بیت علیہم السلام کے نوارنی معارف کی تبلیغ کے لئے ہمیشہ آمادہ رہیں۔

 ان دو عظیم مرجع کرام نے اس بات کی طرف نشاندہی کی ہے کہ آج علماء کی ذمہ داری گذشتہ علماء سے کہیں بڑھ کر ہے لہذا آج کے الیکٹرونک میڈیاسے استفادہ کریں اورتشیع کے عظیم اوراہم منابع کی تبلیغ کریں۔

اس ملاقات میں ان عظیم مراجع کرام نےایسے ہی دیگر اہم مسائل پرگفتگو کی ۔

Wednesday / 4 February / 2015