پنجشنبه: 1403/01/9
Printer-friendly versionSend by email
اکثر و بیشتر پوچھے جانے والے سوالات

اکثر و بیشتر پوچھے جانے والے سوالات

اعلم کی شناخت

س. دور حاضر میں اعلم مجتہد کون ہیں؟

ج. مجتہد اوراعلم کو تین طریقوں سے پہچان سکتے ہیں:ایک طریقہ یہ ہے کہ دو عادل عالم کسی کے اعلم ہونے کی گواہی دیں کہ جو اعلم ہونے کو تشخیص دے سکیں بشرطیکہ ان کی مانند دوسرے دو افراد ان کی مخالفت نہ کریں اور اگر اہل خبر حضرات سے تحقیق کے بعد بھی آپ کے لئے اعلم یا محتمل الاعلمیة ثابت نہ ہو تو آپ کو مجتہدین میں سے کسی کی بھی تقلید کرنے کا اختیار ہے.والله العالم

 

مجتہد سے عدول کرنا

س. کیا زندہ مجتہد سے کسی دوسرے مجتہد کی طرف رجوع کرنا جائز ہے؟

ج. دوسرے کی طرف عدول کرنا جائز نہیں ہے مگر جب پہلے مجتہد میں شرائط نہ پائی جاتی ہوں یا دوسرے مجتہدکے اعلم ہونے کا علم ہو جائے۔والله العالم

 

کپڑے دھونے کی آٹومیٹک مشین

آٹومیٹک مشین(جو کپڑوں کو دھونے،پانی میں ڈبونے اور سکھانے کا عمل خود ہی انجام دیتی ہے) میں نجس کپڑوں کو دھونے کا کیا حکم ہے؟کیا اس طریقۂ کار سے نجس کپڑے پاک ہو جاتے ہیں؟

ج. اگر عین نجاست کے برطرف ہونے کے بعد آب کر سے متصل پانی لباس اور مشین کے تمام نجس حصوں تک پہنچ جائے تو یہ سب پاک ہو جائیں گے اور جب پانی بند ہو جائے تو مشین میں باقی بچ جانے والا پانی آب قلیل ہو گا ۔پس اگر یہ یقین ہو کہ پانی لباس کے تمام حصوں اور اور مشین کے نجس حصوں تک پہنچ گیا ہے ہو اور غسالہ کو نچوڑ دے تو وہ پاک ہے۔پیشاب سے نجس ہونے کی صورت میں یہ عمل دو مرتبہ انجام دیا جائے.والله العالم

 

نجاست میں تعدد واسطہ

س. متنجّس چند واسطوں تک نجس ہوتا ہے؟

ج. متنجسّ، منجّس ہے اور اس میں ایک یا چند واسطوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے.والله العالم

 

یائسگی کی عمر

س. اگر کوئی عورت ۵۰ سال کے بعد بھی ماہواری دیکھے تو کیا شرعی لحاظ سے وہ یائسہ شمار ہو گی یا حائض ؟

ج. غیر سیده عورتیں ۵۰ قمری سال کے بعد یائسه ہو جاتی ہیں اور انہیں مستحاضہ کے اعمال کے مطابق عمل کرنا چاہئے اگرچہ وہ جو خون دیکھیں اس میں حیض کی علامات پائی جاتی ہوں۔ والله العالم

 

جنس تبدیل  کرنا

س.کیاجنس تبدیل کرنا جائز ہے یا نہیں؟

ج. اگر یہ زنانہ و مردانہ حقیقت کو آشکار کرنے کے لئے ہو اور اس سے کوئی حرام امر لازم نہ آئے جیسے نامحرم کی طرف دیکھنا تو اس میں کوئی مانع نہیں ہے اور اس پر حقیقی طور پر مرد یا عورت ہونے کے احکام جاری ہوں گے لیکن خارج میں جنس ثابت ہونے کی صورت میں جنس تبدیل کرنا جائز نہیں ہے.والله العالم

 

باکره لڑکی کی شادی

س. کیا باپ کی اجازت کے بغیر باکرہ و رشیدہ لڑکی سے نکاح موقت(متعہ) صحیح ہے؟

ج.میرے نظریہ کے مطابق احتیاط واجب کی بنا پر باکرہ لڑکی سے نکاح کے لئے باپ یا دادا کی اجازت ضروری ہے اگرچہ لڑکی رشیده ہی کیوں نہ ہو۔لیکن چونکہ مسئلہ احتیاط پر مبنی ہے لہذا  اذن کو لازم نہ سمجھنے والے دوسرے مجتہد کی طرف رجوع کرنے میں الاعلم فالاعلم کی رعائت کرنے میں کوئی مانع نہیں ہے. والله العالم

 

ماء الشعیر(آب جو)کا استعمال

س. کیا بازار مسلمین میں فروخت ہونے والا ماء الشعیر(آب جو)حلال ہے؟

ج. اگر جو کو گزشتہ زمانے میں طبیب حضرات کے بتائے گئے طریقے کے مطابق ابالا جائے کہ جسے وہ ماء‌ الشعیر کہتے تھے تو اس میں کوئی اشکال نہیں ہے لیکن اگر وہ جو سے اخذ کیا جائے اور اسے آب جو کہا جائے تو حرام ہے. والله العالم

 
تحفہ پر خمس 

س. کیا تحفہ پرخمس لاگو ہوتا ہے؟

ج. میری نظر میں ہدیہ و تحفہ اور دوسرے اموال میں کوئی فرق نہیں ہے ،یعنی اگر ایک سال گزر جائے اور وہ اخراجات میں خرچ نہ ہو تو اس پر خمس ہے۔.والله العالم

 

خمس کا مصرف

س.‌ کیا انسان اپنے مال کا خمس اپنے علاقہ کے فقرا اور ضرورت مندوں پر خرچ کر سکتا ہے؟

ج. خمس کے مساوی طور پر دو حصہ ہیں،ایک حصہ سہم امام ہے کہ جسے خرچ کرنے کا اختیار جامع الشرائط مجتہد کو ہے اور یہ مجتہد تک پہنچنا چاہئے ،اور دوسرا حصہ سہم سادات ہے کہ جو سادات فقرا میں سے شرعی مستحق کو ادا کیا جائے۔.والله العالم

 

موسیقی سننا

س. موسیقی سننے کا کیا حکم ہے؟کیا موسیقی کے اقسام میں فرق ہے؟

ج. میرے نظرئے کے مطابق موسیقی کے آلات سے وجود میں آنے والی تمام اہنگ و آواز حرام ہے اور اس کی کوئی قسم جائز نہیں ہے.والله العالم

 

شطرنج و پاسور

س. شرط کے بغیر شطرنج اور پاسور کھیلنے اور کمپیوٹر پر یہ گیم کھیلنے کا کیا حکم ہے ؟

ج. شطرنج اور پاسور اور جوّے میں شمار ہونے والی ہر چیز چاہے شرط کے بغیر بھی کھیلی جائے حرام ہے اور اس کےکمپیوٹر گیم ہونے کے لحاظ سے کوئی فرق نہیں ہے۔و الله العالم.

 

بلیرڈ (سنوکر)

س. شرعی اعتبار سے بلیرڈ کے حلال یا حرام ہونے اور اس کے کلب بنانے کا کیا حکم ہے ؟

ج. اگر عرف میں بلیرڈ جّوے کے آلات میں سے شمار ہو تو اس کی خرید و فروخت ،اس کے کلب بنا ا اور اس میں شرکت حرام ہے. والله العالم

 

کاپی رائٹ

س. سوفٹ وئیر کی کاپی رائٹ یا ان کے پاس ورڈ توڑنے کا شرعی حکم کیا ہے؟

ج. کلی طور پر اگر سی ڈی کی فروخت کے وقت عقد کے ضمن میں یا کسی دوسرے لازمی عقد کے ضمن میں سی ڈی رائٹ نہ کرنے کا سی ڈی کے پاس ورڈ کو نہ توڑنے کی شرط کی جائے تو اسے رائٹ کرنا یا اس کے پاس ورڈ کو توڑنا جائز نہیں ہے لیکن سی ڈی رائٹ ہونے یا پاس ورڈ توڑنے کی صورت میں بعد والے افراد کے لئے اس کی خرید و فروخت اور اس سے استفادہ کرنا جائز ہے.والله العالم

 

 

ڈارھی تراشنے کا حکم

س. ڈارھی تراشنے کا حكم بیان فرمائیں ؟

ج. کسی بھی آلے کے ذریعے ڈارھی تراشنا مطلقاًحرام ہے اور جائز نہیں ہے ،لیکن مشین سے اس طرح ڈارھی تراشنا کہ جس پر ڈارھی صدق کرے تو اس میں کوئی مانع نہیں ہے.والله العالم

 

 دعا نویس(عامل) کی طرف رجوع کرنے کا حکم 

س. ‌دعا نویس(عامل) اور فال دیکھنے والوں کی طرف رجوع کرنے کا کیا ھکم ہے؟

ج. ائمہ معصومین علیہہم السلام سے معتبر دلائل سے منقول دعائیں لکھنا اور اس کی اجرت لینے میں کوئی اشکال نہیں ہے لیکن ایسے عاملوں اور دعا نویس افراد کی طرف رجوع کرنا جائز نہیں ہے کہ جو غیر شرعی منابع سے مختلف صورتوں میں دعائیں لکھتے ہیں۔اس طرح پیسے لینا مال حرام کھانا ہے جو باطل اور حرام ہے.والله العالم

 

رسالہ (تھیسز)کی خرید و فروخت

س.ماسٹر یا ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے حصول کے لئے یونیورسٹیوں کے رسالہ(تھیسز) کی خرید و فروخت کا کیا حکم ہے؟

ج.سوال میں مذکورہ امران موارد میں سے ہے کہ جہاں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی سے صالح کی جگہ غیر صالح لے تو یہ جائز نہیں ہے۔

 

 

ڈش ٹی وی کی خرید و فروخت

س. کیا ڈش خریدنا اور اس سے استفادہ کرنا جائز ہے؟

ج. اس سے جائز طریقہ سے استفاده کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے لیکن اگر اس سے ناجائز استفادہ کیا جائے جو اخلاقی اعتبار سے فساد کا باعث ہو تو جائزنہیں ہے۔آج کے زمانے میں بہت سے چینل اور سماجی ذرائع ابلاغ  اخلاقیات اور اسلامی سماج اور بالخصوص نوجوان نسل کو منحرف کرنے کا باعث بن سکتے ہیں لہذا ہم سب اور بالخصوص خاندان کے بزرگوإ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں کہ کہیں ان کا بچہ اس میں مبتلا نہ ہو جائے تا کہ ان کی اخلاقی زندگی محفوظ رہے کیونکہ یہ منشیات سے زیادہ خطرناک ہے۔

 

بینک میں سرمانہ رکھنا

س.کیا بینکوں اور مختلف اداروں میں مختصر یا طولانی مدت کے لئے جمع کئے گئے پیسوں سے منافع لینا حلال ہے؟

ج. اس سوال کی بنا پر اگر انسان اپنے پیسے قرض کے عنوان سے نہ دے بلکہ بینک کو وکیل قرار دے کہ اس کے پیسوں سے شرائط کی رعائت کرتے ہوئےجائز کاروبار کرے اور بینک کچھ پیسے اس کاروبار یا معاملات کے منافع کے طور پر دے تو اس میں کوئی اشکال نہیں ہے۔والله العالم

 

 

بینک سے قرض لینا

س. سود کی شرط سے رض لینا نیز کچھ مدت کے لئے سود کی شرط کے ساتھ بینک میں پیسے رکھے کا کیا حکم ہے؟

ج.کلی طور پر سود کی شرط سے قرض لیناچاہے وہ اجرت کے عنوان سے ہی کیون نہ ہو اور اسی طرح سود کی شرط سے بینک میں پیسے رکھنا ربا یعنی سود اور حرام ہے.والله العالم

 

جشن کی محافل میں تالیاں بجانا

س. کچھ عرصہ سے ائمه اطهار علیهم السلام کی ولادت کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی محافل جشن میں تالیان بجائی جاتی ہیں کیا ان محافل میں تالیاں بجانا صحیح ہے؟

ج. تالیاں بجانا ایک لهواورحرام امر ہے ،لہذا مذہبی مجالس خصوصاً امام بارگاہوں اور مساجد میں تالیاں بجانے سے اجتناب کیا جائے  اور ان محافل و مجالس کی عظمت کو ایسی بیہودہ حرکات سے ضائع نہ کیا جائے.والله العالم

Sunday / 23 August / 2015