جمعه: 1403/01/10
Printer-friendly versionSend by email
حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت کے ایّام میں عزاداری کے متعلق ايک استفتاء

 

 

 

بسمہ تعالیٰ 

مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ صافی گلپائگانی مد ظلہ العالی 
السلام علیكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ 
نبی مكرم اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كی تنہا دختر حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا كی المناك شہادت پر تسلیت پیش كرتے ہوئے ہمارا سوال یہ ہے كہ چونكہ ہمیں شہادت كی صحیح تاریخ كا علم نہیں ہے تو ایسی صورت میں كن ایام میں آپ كی شہادت پر عزاداری كی جائے ؟ نیز آپ كی شہادت پر عزاداری کرنے كا بہترین طریقہ كیا ہے ؟

 

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 

علیكم السلام و رحمۃ اللہ وبركاتہ 
حضرت صدیقہ كبریٰ جناب فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا كی شہادت كے بارے میں مختلف اقوال پائے جاتے ہیں لیكن جو علماء  تاریخ كی نظر میں زیادہ مورد توجہ رہی ہے وہ فاطمیہ اوّل( یعنی۱۳ جمادی الاول) اور فاطمیہ دوّم(یعنی ۳جمادی الثانی)ہے ۔ بہتر ہے كہ شیعہ حضرات ۱۳ جمادی الاوّل سے لے كر ۳جمادی الثانی تك عزاداری كریں ، مجالس برپا كریں اور اہلبیت علیہم السلام سے اپنی عقیدت و محبت كا اظہار كریں ، اور ایسے امور انجام دینے سے گریز كریں جو ایام شہادت كے لئے مناسب نہ ہوں ۔ عزاداری كا بہترین طریقہ یہ ہے كہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا كے فضائل و مصائب بیان ہوں ، آپ كی اخلاقی اور عملی سیرت كو پیش كیا جائے ، اور بالخصوص ہر دور میں یہ بیان کیا جانا چاہئے کہ کس طرح سے حضرت فامہ سلام اللہ علیہا نے امام مظلوم امیرالمومنین علی علیہ السلام كے حق كا دفاع کیا۔

انشاء اللہ مومنین كرام قرآن و اہلبیت علیہم السلام سے متمسك رہ كر بہترین طریقہ سے سیدۂ زہراء سلام اللہ علیہا كی خدمت میں عرض ادب كریں اور بالخصوص دیندار خواتین اپنے حجاب ، عفت اور پاكدامنی كی حفاظت کرتے ہوئے آنحضرت كو اپنے لئے بہترین نمونہ عمل قرار دیں۔
 

Sunday / 26 February / 2017