شنبه: 1403/02/1
Printer-friendly versionSend by email
سوشل میڈیا (مثلاً فیس بک ) کا جزء بننے کے بارے میں سوال کا جواب
سوشل میڈیا مثلاً فیس بک کا جزء بننے کا حکم

 

بسمه تعالی

مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی صافی گلپایگانی دامت تأییداته کی خدمت میں سلام عرض کرتے ہیں ۔

مہربانی فرما کر بیان فرمائیں کہ سوشل میڈیا مثلاً فیس بک کا جزء بننے کا کیا حکم ہے ؟

شکریہ  اور التماس دعا

(کچھ مؤمنین کی جانب سے سوال )

 

 

بسم الله الرحمن الرحیم

علیكم السلام و رحمةالله

اگر یہ عقیدہ و اخلاق کی خرابی کا باعث نہ بنے تو کلی طور پر صحیح اور جائز امور کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے بلکہ دینی معارف کی تبلیغ و ترویج کے لئے یہ مطلوب بھی ہے ؛ لیکن ایسی ویب سائٹ کی طرف رجوع کرنا حرام ہے کہ جو عقیدہ کی خرابی ، اخلاقی فساد یا باطل کی ترویج کا باعث ہوں ۔ مؤمنین کو چاہئے کہ وہ مختلف اہداف کے تحت سوشل میڈیا پر گمراہ کن افکار کی تبلیغ و ترویج کرنے میں سرگرم افراد کے شبہات کا انہی وسائل اور ذرائع سے جواب دیں اورسب تک  اسلام کے احکام اور اہل بیت اطہار علیہم السلام کی تعلیمات و معارف پہنچائیں اور اس بارے میں علماء کرام اور علم کلام کے ماہرین سے مدد لیں ۔ انشاء اللہ کامیاب و کامران رہیں ۔

10 صفر المظفر 1433

لطف الله صافی

 

 

 

 

 

Monday / 4 February / 2019