جمعه: 1403/01/31
Printer-friendly versionSend by email
اسلامی_ایرانی تمدن و ثقافت میں علّامہ حلّی کا مقام و مرتبہ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار کے لئے حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی مدظلہ الوارف کا پیغام

 

بسم الله الرحمن الرحیم

خداوند حکیم اپنی کتاب کریم قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے : ’’ یَرْفَعِ اللّه الَّذِینَ آمَنُوا مِنکُمْ وَالَّذِینَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ ‘‘

اور حضرت امام  جعفر صادق علیه السلام فرماتے ہیں : ’’ الرَّاوِیةُ لِحَدیثِنا یَشُدُّ بِه قُلُوبَ شِیعَتِنا أفضَلُ مِن ألف عَابد ‘‘

السلام علیکم  و رحمة الله و برکاته

ہم عتبہ مقدسہ حسینیہ علیہ الصلاۃ و السلام کے محترم مسؤلین ، مرکز علامہ حلی قدس سرّہ  اور اس عظیم کانفرنس کو منعقد کرنے والے دیگر مراکز اور اداروں کے اراکین اور اس جلسہ کو  اپنی شرکت سے مزیّن کرنے والی بزرگ شخصیات کی خدمت میں سلام عرض کرتے ہیں ۔ اور ہم مکتب تشیع کے عظیم افتخارات ، مشاہیر رُواة احادیث اور حاملان علوم قرآن و عترت میں سے ایک برجستہ شخصیت کے بارے میں اس سیمینار کے انعقاد کو سراہتے ہیں ۔

عالم انسانیت کی برجستہ شخصیات کی قدر کرنا ، ان کی سیرت کو یاد کرنا اور انہیں اسوہ قرار دینا قرآنی سیرت اور وحیانی دستور ہے ۔ ہدایت و وعظ کرنے والی دین کی بزرگ شخصیات اور انسانیت کے خادموں کے ناموں کو ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہئے بلکہ ہر کسی کو ہمیشہ ان سے درس حاصل کرنا چاہئے اور ا ن کے مکتب تربیت میں سیکھنا چاہئے ۔

علم و ارشاد اور ہدایت کے عالمی مکتب کے بزرگوں میں سے ایک بزرگ عالم و زعیم علامہ حلی اعلی اللہ مقامہ الشریف ہیں کہ جو فخر شیعہ ، مجسمۂ اخلاق اور ائمہ طاہرین صلوات اللہ علیہم اجمعین کے سچے پیروکاروں میں سے ہیں ۔

علامہ حلی علیہ الرحمہ فکر بشری کے بزرگ نوابغ میں سے ہیں ۔ آپ علم معقول و منقول میں بلند پایہ اور کم نظیر ہیں ۔ تذكرة الفقهاء ، منتهی المطلب فی تحقیق المذهب ، کشف المقال فی معرفه الرجال ، كشف المراد ، نهج الحق ، الدرّ النضید ؛ منهاج الكرامة ، ایضاح المقاصد اور طریحى سے نقل ہونے والی دوسری کتابیں کہ انہوں نے خود علامہ کے ہاتھ کی لکھی ہوئی پانچ سو کتابیں دیکھی ہیں ۔ یہ سب اس بزرگ دانشور اور فخر شیعہ کے پاک و  پاکیزہ اور نورانی افکار کی ایک شعاع ہے ۔

علامہ حلی علیہ الرحمہ  کی صرف کتاب «الفین» مولی المتّقین امیر المؤمنین علی علیه السلام کی امامت کے ہزار دلائل پر مشتمل ہے اور یہ ہزار دلائل شبہات کے ردّ میں وافی کافی ہیں اور یہ   کتاب شیعوں کے امتیازات و افتخارات میں سے ہے کہ جس  کی طرف دانشور حضرات (ہمیشہ سے ) رجوع کرتے ہیں ۔

اور دوسری طرف سے سنہ آٹھ ہجری میں الجایتو کے حکم پر سلطانی نامی ایک موبائل مدرسہ یا حوزہ کی بنیاد رکھی گئی اور یہ مدرسہ ہمیشہ سلطان محمد خدا بندہ کے لشکر کے ساتھ  ہوتا تھا اور خیموں میں کلاسوں کا انعقاد کیا جاتا تھا ۔ ان کے ذریعہ دانشور اور بزرگان شیخ نظام ‏الدین عبدالملك ، نور الدین تسترى ، عضد الدین آوجى اور سیدبرهان الدین عبدى جیسے علماء سے استفادہ کرتے تھے ، جب کہ  علامہ حلی علیہ الرحمہ ان مدارس کی نظارت و قیادت انجام دے رہے تھے ۔

جی ہاں ! حق بات تو یہ ہے کہ : «علّامه حلّی ؛ مکتب اہل بیت علیہم السلام کے بزرگ معجزات میں سے ہیں ۔

آخر میں ہم علامہ حلّی علیہ الرحمہ کے علمی مقام کے بارے میں دانشوروں کی بیان کی گئی توصیفات کو نقل کرنے پر ہی اکتفاء کرتے ہیں ۔ «اور حق کی بناء پر یہی کہنا چاہئے کہ : ائمه معصومین علیهم السلام کے بعد شیعوں میں ان جیسا کوئی عالم نہیں آیا ...
علّامه حلّی کو فقه میں سیّد مرتضى اور شیخ طوسى ، حكمت میں خواجه نصیر الدین طوسى اور ریاضى میں آپ کے ہم پلہ ابوریحان البیرونى سے قیاس کرنا چاہئے ۔ عقلی تحقیق اور تنبّہ میں ارسطو اور ہر فنّ میں آپ اس فنّ کے بزرگ ترین فرد کے برابر ہیں ۔ پس بیشک آپ شیعہ اور اہل سنت میں سے اسلام کے بزرگ ترین عالم ہیں ۔ اگرچہ آپ کو فقہ پر عبور حاصل تھا لیکن کسی بھی فنّ میں آپ کی مہارت فقہ سے کم نہیں تھی ، آپ عرب کا افتخار اور امت اسلام کا شرف ہیں ۔

میں علامہ حلی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی تجلیل کے عنوان سے منعقد کئے گئے اس سیمینار کو لازم اور بہت مفید سمجھتا ہوں ۔ میں یہ سیمنار منعقد کرنے والے حضرات ، علماء کرام ، حجج اسلام اور علامہ حلّی علیہ الرحمہ کو مزید پہچنوانے کے لئے اس سیمنار کے مصنفین کا شکر گذار ہوں کہ جنہوں نے اپنی کاوشوں سے اس سیمینار کے انعقاد میں تعاون کیا ۔

ان شاء اللہ تعالیٰ ہم سب ولایت و امامت کے عظیم مکتب کے حقیقی پیروکاروں میں قرار پائیں اور حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خاص عنایات ہمارے شامل حال ہوں اور ہم امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی رضائیت کا باعث بنیں ۔ والسّلام علیكم و رحمةالله و بركاته‏

۴ جمادی الثانی ۱۴۴۰ ہجری

لطف الله صافی

 

 

 

Saturday / 2 March / 2019