جمعه: 1403/01/10
Printer-friendly versionSend by email
عراقی سفیر کی ملاقات کا احوال: ایران و عراق ، امّتِ واحده ہیں، اور یہ وحدت اربعین جیسے موقع پر ظاہر ہوتی ہے / ایران کی شریف ملت عراق کی معزز عوام کی مہمان نوازی کی قدر کرتی ہے ۔

۱۹  محرم الحرام سنہ ۱۴۴۱ ہجری بروز جمعرات کو  ایران میں تعینات عراقی سفیر نے مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی مدظلہ الوارف سے ان کے بیت الشرف میں ملاقات کی اور مملکت عراق کی جانب سے اربعین کے زائرین کی خدمت کے متعلق رپورٹ پیش کی ۔ آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی نے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے ایّام عزاء کی مناسبت سے تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے ایران اور عراق کو امتِ واحدہ قرار دیا اور فرمایا : جیسا کہ بیان کی گیا ہے  کہ ہم اور آپ امتِ واحدہ اور مملکت واحدہ ہیں اور  ہم نہ تو کبھی ایک دوسرے سے جدا تھے اور نہ ہی ایک دوسرے سے جدا ہیں ۔ اور بحمد اللہ یہ اتحاد اربعین جیسے موقع پر عملی طور پر ظاہر و آشکار ہوتا ہے ۔

آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی نے اپنے بیانات میں اربعین کی پیادہ روی کو معجزات الٰہی قرار دیتے ہوئے فرمایا : الحمد للہ اربعین کی پیادہ روی دنیا میں شیعوں کے لئے افتخار کا باعث بن چکی ہے ۔ عراق اور ایران کی عوام اور ذمہ داران اور بالخصوص عراق کی مہمان نواز ملت کی خدمات اور اقدامات لائق تحسین اور باعث افتخار ہیں ۔

آیة الله العظمی صافی گلپایگانی نے اہل بیت اطہار علیہم السلام کی محبت اور پیروی جیسی نعمت کو عراق اور ایران جیسی ملتوں کے اتحاد و یگانگت کا باعث قرار دیا اور فرمایا : یہ تمام اتحاد و یگانگت نعمت ولایت اہل بیت علیہم السلام اور بالخصوص حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی مدیون ہے اور ہم اس نعمتِ عظمیٰ پر خداوند متعال کا شکر ادا کرتے ہیں ۔ اور خدا سے آپ حضرات کی توفیقات میں مزید اضافہ کے لئے دعا گو ہیں اور میں امید کرتا ہوں ہے کہ اہل بیت اطہار اور بالخصوص حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی عنایات آپ سب کے شامل حال ہوں ۔

Saturday / 21 September / 2019