پنجشنبه: 1403/01/9
Printer-friendly versionSend by email
ایّام فاطمیہ علیہا السلام کی آمد کی مناسبت سے مرجع عالیقدر حضرت آیة‌ الله العظمی صافی گلپایگانی قدس سرّہ کے پیغام سے اقتباس

بسم الله الرّحمن الرّحیم

»اللهم صلّ و سلّم علی الصدیقة الشهیدة الرّضیة المرضیة الحوراء الانسیة المظلومة المغصوبة فاطمة الزهراء سیدة نساء العالمین. «

 

دنیائے انسانیت  کی عظیم خاتون صدیقۂ طاہرہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے ہم ان کے غم دیدہ و سوگوار فرزند اور پاک خون کے منتقم حضرت بقیۃ اللہ الأعظم عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں ۔

بعض محبان فاطمی نے اس ناتواں حقیر سے درخواست کی کہ میں مجالس و مراسم فاطمیہ کے انعقاد اور ایّام فاطمیہ کے دوران عزاداری برپا کرنے کے سلسلہ  میں کچھ عرض کروں ۔ حقیر (ان کے  حکم کی) اطاعت کرتے ہوئے چند جملے عرض کرتا ہے :

حضرت صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کی نورانی و آسمانی شخصیت کا تعارف صرف فاطمہ کا خدا ، فاطمہ  کے پدر بزرگوار ، فاطمہ کے بلند مرتبہ شوہر اور فاطمہ کے عزیز فرزند صلوات اللہ علیہم اجمعین ہی کروا سکتے ہیں ۔ خداوند متعال نے قرآن کریم کی آیۂ شریفۂ مباهله، ، آیهٔ تطهیر ، سورهٔ مبارکه انسان (سورۂ دھر) اور سورهٔ کوثر کی مبارک آیات میں حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کو پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے نزدیک سب سے عزیز فرد ، پاک اسوۂ اور  انسانی فضائل و مکارم اخلاق کے لحاظ سے صاحب عصمت اور نمونہ شخصیت قرار دیا ہے ۔

ماہ جمادی ؛ تاریخ کے ایک غم انگیز ترین واقعہ کی یاد دلاتا ہے کہ جس کی کوئی نظیر و مثال نہیں ملتی ۔ اگر ہم اس عظیم مصیبت کے غم و حزن کو بیان کریں تو ہمیں یہ کہنا چاہئے کہ آسمان و زمین ، ستاروں اور کہکشاؤں میں اس عظیم مصیبت کو سننے  اور دیکھنے کی طاقت نہیں ہے ،۔ امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام جیسی  کوہ صبر و استقامت ذات ، اور روئے زمین کی شجاع ترین شخصیت اس مصیبتِ عظمی پر ایسے غمزدہ اور داغدار ہوئی  کہ آپ اپنی زوجہ کی شہادت  کا سن کر بے ہوش گئے اور پھر فرمایا :

نفسی علی زفراتها محبوسة

یا لیتها خرجت مع الزَّفرات

لا خیر بعدک فی الحیاة و إنّما

أبکی مخافة أن تطول حیاتی

اگر آج شیعہ اور محبان اہل بیت علیہم السلام حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کے لئے عزاداری برپا کر رہے ہیں اور احترام و عقیدت اور  اخلاص کا اظہار کر رہے ہیں تو اس کی یہ وجہ ہے کہ وہ دنیا والوں کے لئے تاریخ بیان کریں ، حضرت صدیقہ طاہرہ فاطمۂ زہراء سلام للہ علیہا کے فضائل و مناقب کا کوئی ایک گوشہ بیان کریں ، اور  خدا شناس و حریت پسند انسانوں کو خطبۂ فدکیہ کے عظیم اور بزرگ الٰہی معارف سے روشناس کرائیں ۔

آج شیعہ اور محبان حضرت زہراء سلام اللہ علیہا حفظان صحت کے اصولوں (s'SOP) کی رعایت کرتے ہوئے عزاداری کا انعقاد کرنا ،  دنیا والوں کو مجالس فاطمی  کی عظمت دکھاتے ہوئے ولایت و امامت کے عظیم مقام کا دفاع کرنا ، اور حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی پیروی کرنا اپنے لئے افتخار سمجھتے ہیں ۔  حضرات معصومین علیہم السلام اور بالخصوص حضرت زہراء مرضیہ سلام اللہ علیہا سے توسل اور حدیث شریف کساء و دعائے توسل پڑھ کر خدواند متعال سے دعا کریں کہ خدا حضرت ولی عصر روحی و ارواح العالمین له الفداء کے ظہور اور فرج موفور السرور کو نزدیک فرمائے اور ان انوار مقدسہ کے وسیلہ سے مشکلات ، پریشانیوں اور بیماریوں کو برطرف فرمائے ۔  و السلام علیکم و رحمة‌الله و برکاته

10  /  جمادی الاولی سنہ 1442 ہجری

لطف الله صافی

 

 

Tuesday / 13 December / 2022