جمعه: 1403/01/10

(مرحوم حضرت آیت ‌اللّه آخوند ملا محمد جواد صافی گلپایگانی ‌(قدس سره) کے بیانات سے اقتباس) پہلی مصیبت جب ابو الفضل العباس علیہ السلام کے دونوں بازو قلم ہو گئے اور آپ کی آنکھ میں تیر پیوست ہو گیا ، اور آپ کا بدن مطہر تیروں ، تلواروں اور نیزوں کے زخموں سے اس طرح چھلنی ہو چکا تھا کہ جس طرح شہد کی مکھیوں کا چھتہ ہو ۔ آپ بچوں کے لئے جو پانی لا رہے تھے وہ زمین پر بہہ گیا : آیِساً مِنَ الحَیَاةِ...
اس عظیم شخصیت کے بارے میں کیا کہہ سکتے ہیں ؛ جو ذات رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے بعد کلمات الٰہیہ میں اشرف، آیات ربّانیہ میں اکبر، دلائل جامعہ میں سب سے محکم دلیل، براہین ساطعہ میں اتمّ برہان، وسائل کافیہ، مظہر العجائب، معدن الغرائب اور تمام برتر انسانی عظمتوں کی مالک ہو۔ جو خدا کا برحق خلیفہ ہو اور جن کی محبت مؤمن کے صحیفہ کا عنوان  اور ولادت میں طہارت کی علامت ہو۔ اگر انسان...
امیرالمؤمنین علی علیه السلام، بے شمار عظمتوں کے سالار ہیں۔علی علیه السلام وہی ذات ہے كه جس کے فضائل اور عظمتوں کے بارے میں پیغمبر اسلام نے فرمایا: إِنَّ اللهَ تَبَارَكَ وَ تَعَالَى جَعَلَ لِأَخِی عَلِیِّ بْنِ أَبِی‌طَالِبٍ فَضَائِلَ لَا یُحْصِی عَدَدَهَا غَیْرُه‏(۱) یعنی خداوند متعال نے میرے بھائی علی بن ابی‌طالب کے لئے ایسے فضائل قرار دیئے ہیں کہ خدا کے علاوہ کوئی ان کو شمار نہیں کر سکتا...
مكتب غدیر ( در حقیقت ) مكتب جہاد ، مكتب ایمان ، مكتب قرآن اور تمام انبیاء کے استمرار کا مکتب ہے ۔ غدیر ایک ایسی راہ ہے کہ جس سے صرف حقیقت کی طرف گامزن افراد ہی گذرتے ہیں۔ خوف و خطر اور تاریکی و ضلالت کی وادی میں گمشدہ افراد کو چاہئے کہ وہ خود کو اس مقصد اور منزل تک پہنچائیں۔   ہرگز منقطع نہ ہونے والا نظام غدیر میں جلوہ گر ہونے والا عام نظام ایک ایسا نظام ہے کہ جو ہمیشہ سے جاری و...
بسم الله الرحمن الرحیم ’’لَقَدْ مَنَّ اللهُ عَلَى الْمُؤْمِنِینَ إِذْ بَعَثَ فِیهِمْ رَسُولاً مِنْ أَنْفُسِهِمْ یتْلُوا عَلَیهِمْ آیاتِهِ وَ یزَكِّیهِمْ وَ یعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَ الْحِكْمَةَ وَ إِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِی ضَلاَلٍ مُبِینٍ‘‘ ’’یقیناً خدا نے صاحبان ایمان پر احسان کیا ہے کہ ان کے درمیان ان ہی میں سے ایک رسول بھیجا ہے جو ان پر آیات الٰہیہ کی تلاوت کرتا ہے ، انہیں پاکیزہ...
بسم الله الرحمن الرحیم این شرح بی‎نهایت کز وصف یار گفتند حرفی است از هزاران کاندر عبارت آمد   رسول خدا صلّی ‌‎الله علیه و آله و سلّم کے بعد یہ عظیم المرتبت شخصیت اشرف كلمات الٰہیه، اكبر آیات ربّانیه، ادلّ دلایل جامعه، اتمّ براهین ساطعه، وسایل كافیه ، مظهر العجایب اور معدن الغرایب ہے ، اور آپ انسانوں کی تمام ما فوق اور برتر عظمتوں کے مالک ہیں ، اور خدا کے برحق خلیفہ ہیں ، آپ کی...
  بسم الله الرحمن الرحیم سلام ہو ماه مبارک رجب پر ، سلام ہو رجبیّون پر ، سلام و تحیّات اور مغفرت و رحمت الٰہی ہو اس مہینے کے روزه داروں پر ، سلام ہو ان عزیزوں پر جنہوں نے «این الرجبیّون» کی ندا پر لبیّک کہا ، اور خداوند متعال کے سفرۂ رحمت پر بیٹھ کر خدا کی بیکراں نعمتوں سے بہرہ مند ہوئے ۔ خود پر ناز کریں، اس عظیم سعادت پر افتخار کریں ، اور خداوند منّان کا شکر بجا لائیں ۔ دنیا کی کون سے...
«السَّلَامُ عَلَیْكِ یَا مُمْتَحَنَةُ امْتَحَنَكِ‏ الَّذِی خَلَقَكِ قَبْلَ أَنْ یَخْلُقَكِ فَوَجَدَكِ لِمَا امْتَحَنَكِ بِهِ صَابِرَةً» اے بی بی خداوند عالم نے آپ کو اپنے سخت اور دشوار امتحان پر صابر پایا! اے دختر پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ! آپ کے صبر پر خدا کا درود و سلام ہو؛ آپ کے ایمان پر خدا کا درود و سلام ہو؛ آپ کے پدر گرامی نے فرمایا: «إِنَّ ابْنَتِی فَاطِمَةَ مَلَأَ اللهُ...
ایّام فاطمیہ کی مناسبت سے آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپایگانی دام ظلہ العالی کے نوشتہ جات سے اقتباس  اہل بیت اطہار علیہم السلام اور بالخصوص حضرت فاطمه زهرا سلام الله علیها کے مقام و مرتبہ کی عظمت اور آپ کے وجود کی برکتوں کے بارے میں کیا کہہ سکتے ہیں اور اس بارے میں کہاں سے شروع کرنا چاہئے؟ ہمیں یہ جان لینا چاہئے کہ ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے ؛ وہ اہل بیت علیہم السلام کے طفیل و تصدق سے ہے ۔ اور...
بسم الله الرّحمن الرّحیم »اللهم صلّ و سلّم علی الصدیقة الشهیدة الرّضیة المرضیة الحوراء الانسیة المظلومة المغصوبة فاطمة الزهراء سیدة نساء العالمین. «   دنیائے انسانیت  کی عظیم خاتون صدیقۂ طاہرہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے ہم ان کے غم دیدہ و سوگوار فرزند اور پاک خون کے منتقم حضرت بقیۃ اللہ الأعظم عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں تعزیت و تسلیت...
بسم الله الرحمن الرحیم حضرت فاطمه زهرا سلام الله علیها کے باعظمت مقام اور آپ کے وجودکی برکتوں کے بارے میں کیا کہہ سکتے ہیں اور کہاں سے شروع کرنا چاہئے؟ حضرت فاطمۂ زہراء سلام اللہ علیہا کا تعلق اس اہلبیت عصمت و طہارت سے ہے کہ جن کے وجود کی وجہ سے خداوند متعال نے کائنات کو خلق کیا اور اس بارے میں رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: «لَوْ لَا نَحْنُ مَا خَلَقَ‏ اللهُ‏ آدَمَ‏ وَ لَا...
  بسم الله الرحمن الرحیم حضرت فاطمه زهرا سلام الله علیها کے باعظمت مقام اور آپ کے وجودکی برکتوں کے بارے میں کیا کہہ سکتے ہیں اور کہاں سے شروع کرنا چاہئے؟ فاطمه علیهاالسلام  اہلبیت کی وہ فرد ہیں کہ جن کے لئے خداوند متعال نے کائنات کو خلق کیا ہے ، رسول خدا صلوات الله علیه وآله نے فرمایا ہے: «لَوْ لَا نَحْنُ مَا خَلَقَ‏ اللهُ‏ آدَمَ‏ وَ لَا حَوَّاءَ وَ لَا الْجَنَّةَ وَ لَا...
بسم الله الرحمن الرحیم السلام علیك یا بنت رسول الله ،  السلام علیك یا سیدة نساء العالمین. اللّهمّ صلّ علی السّیدة الزکیة فاطمة الولیّة، اللّهمّ صلّ علیها و أبیها و بعلها و بنیها وا ُمّها و أولادها الطیبین الطاهرین المعصومین. ﴿ذَلِكَ وَمَنْ یُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللّٰهِ فَإِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوبِ﴾.[۱] سب سے پہلے ہم حضرت صدیقهٔ کبری فاطمۀ زهراء سلام الله علیها و علی أبیها و بعلها و...
جس دن سے حضرت سید الشہداء علیہ السلام نے اپنے ساتھ خواتین اور بچوں كو كربلا كی طرف لے جانے كا عزم كیا بہت سے بزرگ صحابہ نے امام كو یہ مشورہ دیا كہ اس ارادہ سے صرف نظر كریں اور كم سے كم اپنے ساتھ خواتین اور بچوں كو نہ لے جائیں چونكہ یزید اور اس كے ساتھی كسی پر بھی رحم نہیں كریں گے ۔ صحابہ نے دلسوزی اور شفقت كی بنیاد پر یہ مشورہ دیا تھا چونكہ وہ صرف ظاہری امور كو دیكھ رہے تھے اور ظاہری اعتبار سے ان...
ہمارے گیارہویں امام جن كا تعلق خاندان پیغمبر(ص) اور خاندان حضرت زہرا(س) سے ہے ، آپ ۲۲ سال كی عمر میں منصب امامت پر فائز ہوئے اور امت كے نجات و ہدایت كی باگ ڈور سنبھالی اور صاحب منصب ولایت قرار پائے ۔ ۶سال یہ منصب آپ كے ہاتھوں میں رہا اور پھر ۲۹ سال كی عمر میں اپنے اجداد طاہرین كی طرح جام شہادت نوش فرمایا ۔  امام حسن عسكری علیہ السلام كے بہت سے فضائل نقل كئے گئے ہیں ، آپ كا اخلاق ، طریقہ...
    اسلام کی ترقی میں مجالس حسین علیہ السلام  کا معجزاتی کردار محرم الحرام کی مناسبت سے مرحوم آیت الله العظمی صافی گلپایگانی قدس سرہ کے سلسلہ وار نوشتہ جات (5)     سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے نتائج میں سے ایک عزاداری و سوگواری اور آپ کے ذکرمصائب ہے جو سال بھر بیان کیاجاتا ہے اور جس میں سماج کی تعلیم و تربیت اور ہدایت و اخلاق کا...
مقابلے میں زمانہ جاہلیت كی غلط رسم و رواج كو زندہ كرنا تھا ۔ امام حسین علیہ السلام نے جب ان حالات كا مشاہدہ كیا تو قیام كیا تاكہ پیغمبر(ص) كی سنت كو زندہ كریں اور اپنے نورانی بیان میں قیام كے اس مقصد كی جانب اشارہ بھی فرمایا : انی لم اخرج اشراً ولا بطراً ولا مفسداً و لا ظالماً ۔۔۔(۱) میں فساد پھیلانے كے لئے نہیں نكلا ہوں بلكہ اپنے جد كی امت كی اصلاح كے لئے نكلا ہوں ۔۔۔۔ میرا ارادہ ہے كہ میں اپنے...
غدیر؛حضرت امیر المؤمنین علی علیہ السلام کی خلافت بلا فصل اور ولایت کی سب سے معتبر اور صریح نص ہے۔ غدیر کی نصوص کے علاوہ اس عظیم ولایت پر بہت  زیادہ صریح نصوص ہیں کہ جو کتاب و سنت میں موجود ہیں ۔ اگرچہ یہ نصوص بے شمار ہیں لیکن ان سب نصوص کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:نصّ جلی اور نصّ خفی  نصوص جلیّہ قرآن کی نصوص جلیّہ ، جیسے مباہلہ کی آیه ٔكریمه (1)یہ آیت مبارکہ:...
عرفہ کا دن عبادت اور خدا پرستی کا دن ہے۔ ایک ایسا دن کہ جس میں انسان خود کو دوسرے تمام ایّام کی بنسبت خدا کی رحمت سے زیادہ قریب پاتاہے۔   دعائے عرفه، نور ہے :  اس دن انسان جو بھی دعائیں پڑھتا ہے وہ سب اسے عروج تک پہنچاتی ہیں، نیز فکر اور روح کو کمال عطا کرتی ہیں ۔  بالخصوص حضرت امام حسین علیہ السلام کی دعائے عرفہ کہ جس کے معارف اور اعلٰی مطالب کو بیان نہیں کر سکتے ۔ اس دعا...
امام‏ رضا علیه السلام نے فرمایا : «جس میں ورع اور پرہیزگارى نہ ہو ، اس میں دین نہیں ہے ، اور جو تقیہ نہ کرے ، اس میں ایمان نہیں ہے ، اور خدا کے نزدیک تم میں سب سے عزت والا وہ ہے جو تم میں سب سے زیادہ تقویٰ دار ہو ؛ یعنی جو تقیہ پر زیادہ عمل کرے » ۔ عرض کیا گیا : «یابن رسول اللہ ! ہم کب تک یہ عمل انجام دیں ؟» آپ نے فرمایا: « ظہور کے دن اور قائم علیہ السلام کی آمد تک ، اور اگر کوئی قائم علیہ...

صفحات