جمعه: 1403/01/10
Printer-friendly versionSend by email
کشمیر کے ناگوار حوادث کی مناسبت سے  حضرت آیت الله العظمی صافی گلپایگانی مد ظله العالی کا پیغام

 

بسم الله الرحمن الرحیم

وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَنْ یُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِیزِ الْحَمِیدِ

ان دنوں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ناگوار حوادث  ہر آزاد انسان کے دل کو رنجیدہ و متأثر کر رہیں ہیں ۔ کشمیر کے بے گناہ اور مظلوم عوام  ایسا کون سا  جرم اور گناہ کیا ہے  کہ جس کی وجہ سے آج ہندوستان کی فوج انہیں بدترین ظلم و ستم  کا نشانہ بنا رہی ہے ۔ کئی افراد کے گھر تباہ ہو گئے ، بہت بڑی تعداد میں لوگ شہید اور زخمی ہوئے ہیں ، اور کئی افراد  کو قیدخانوں  میں قرون وسطی کی اذیتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

انسانی سماج ، انسانی حقوق کے دعویدار ، اقوام متحدہ اور اسلامی کانفرنس کے اداروں نے اس پر کیوں خاموش اختیار کی ہوئی ہے ؟ وہ (کشمیر کے ) نہتے اور مظلوم انسانوں پر ہونے والے ظلم و بربریت کی مذمت کیوں نہیں کر رہے ؟

افسوس کا مقام ہے کہ ہندوستان کی مرکزی حکومت اور اسلامی حکومتیں اس بارے میں ایک تذکر بھی نہیں دے رہیں ۔ اگر تمام اسلامی حکومتیں ایک ساتھ متحد ہوتیں اور  ہندوستان کے اس ظلمِ عظیم کے مقابل میں ایک اقدام کرتیں تو یقینی طور پر ہندوستان اپنی ان وحشیانہ کاروائیوں سے باز آ جاتا ۔

ہم ہندوستان کے زیر نگرانی کشمیر اور دوسرے مقامات پر ان غیر انسانی حوادث اور کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں اور  ہندوستان کی مرکزی حکومت سے تقاضا کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد کشمیر کے بے گناہ لوگوں کے حقوق کی رعائت کرتے ہوئے اپنے ظلم و ستم اور ان جرائم کو ختم کرے ۔ ان غیر انسانی کاروائیوں کو جاری رکھا گیا تو یہ ہندوستان کے لئے ذلت و خواری کا باعث بنے گا کہ  جو خود کو مختلف ادیان و مذاہب اور مختلف اقوام کے حقوق کا علمبردار سمجھتا ہے ۔

خداوند منقتم قهار فرماتا ہے :

وَسَیَعْلَمُ الَّذِینَ ظَلَمُوا أَیَّ مُنْقَلَبٍ یَنْقَلِبُونَ ۔

14 ذی الحجه الحرام 1440

لطف الله صافی

Saturday / 17 August / 2019