باسمه تعالی
ہم ہوائی جہاز کے گرنے کے افسوسناک واقعہ پر مرحومین کے پسماندگان کی خدمت میں ایک مرتبہ پھر تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور اسی طرح ہم کرمان کے سانحہ میں جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی خدمت میں بھی تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور خدا کی بارگاہ میں ان تمام مرحومین کی مغفرت و رحمت اور پسماندگان کے لئے صبر و اجر کے لئے دعاگو ہیں ۔ نیز یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ۹۸/۱۰/۲۵ بروز بدھ نماز مغربین کے بعد حوزۂ علمیہ قم کی جانب سے مسجد اعظم میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس مجلس میں آپ تمام مؤمنین کرام ، علماء و طلاب ذوی الاحترام کی شرکت پسماندگان کے لئے تسکین قلب کا باعث ہو گی ۔
دفتر آیت الله العظمی صافی گلپایگانی