شنبه: 1403/02/1
Printer-friendly versionSend by email
وزیر خارجہ کی آیت اللہ صافی گلپائیگانی سے ملاقات

وزیر خارجہ ڈاکٹر عبد اللہیان نے آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی دام ظلہ سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران ڈاکٹر عبد اللہیان نے وزارت خارجہ کی موجودہ کارکردگی اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات پر مبنی رپورٹ پیش کی ۔

حضرت آیت الله العظمی صافی نے حضرت زینب سلام الله علیہا کی ولادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے خطے کے ممالک اور عالم اسلام کے حوالے سے وزارت خارجہ کے اقدامات پر شکریہ ادا کیا ۔

معظم لہ  نے اپنے بیانات کے ایک اور حصے میں فرمایا: مجھے امید ہے کہ آپ ہمارے ملک کے عزیز عوام کے مسائل حل کر کے لوگوں کی رضائیت  اور خوشی و مسرت حاصل کر سکیں  اور دوسرے ممالک کے ساتھ بات چیت کے ذریعے خدشات کو دور کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔

آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی نے مزید  کہا  :  ہمارا ملک ؛ امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کا ملک ہے، اور ہم سب کو کوشش کرنی چاہئے  کہ ہمارے افعال ، رفتار اور طرز عمل سے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ ا لشریف کی تائید اور رضائیت حاصل کر سکیں ۔

انہوں  نے اس ملاقات کے آخر میں فرمایا : حقیر ہمیشہ ملک کی عزت و وقار اور سربلندی کے لئے دعاگو ہے ۔

Saturday / 11 December / 2021