پنجشنبه: 1403/01/30
Printer-friendly versionSend by email
مراجع عظام کے تعزیتی پیغام
حضرت آیت الله العظمی صافی گلپایگانی رضوان الله تعالی علیه کی رحلت کی مناسبت سے مراجع عظام کے تعزیتی پیغام

حضرت آیت الله العظمی جوادی آملی

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله وانا الیه راجعون

شیخ الفقهاء و المراجع حضرت آیة الله العظمی حاج شیخ لطف الله صافی گلپایگانی (قدس الله نفسه الزکیه) کی افسوسناک رحلت پر ختمی امامت حضرت ولی عصر (أرواحنا فداه) ، مراجع تقلید، دنیائے اسلام کے حوزات علمیّه ، اساتید معظم اور اس عظیم الشأن مرجع  کے اہل خانہ کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال کی بارگاہ  میں فقیه راحل کے علو درجات سب کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں .

 

حضرت آیت الله العظمی  روحانی

بسم الله الرحمن الرحیم

الَّذِینَ تَتَوَفَّاهُمُ الْمَلائِكَةُ طَیِّبِینَ یَقُولُونَ سَلامٌ عَلَیْكُمْ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ بِما كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ
صدق الله العلی العظیم

جلیل ‌القدر عالم حضرت آیت الله العظمی لطف الله صافی گلپایگانی کی رحلت پر مکتب اہل بیت علیہم السلام اور بالخصوص تمام مسلمانوں کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں ۔ ہم قضا و قدر الٰہی کے سامنے راضی اور اس کے حکم اور مشیت کے سامنے تسلیم ہیں ۔

آپ کا شمار ان علماء میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی  زندگی مؤمنین کے عقائد کی تثبیت اور علوم و معارف اسلام کی نشر و اشاعت میں بسر کی ۔

خداوند متعال فقیہ راحل کی روح کو غریق رحمت واسعہ فرمائے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور آپ کے خاندان اطہار صلوات اللہ علیہم اجمعین کے ساتھ محشور فرمائے ۔

 

حضرت آیت الله العظمی  سبحانی

بسم الله الرحمن الرحیم
إِذَا مَاتَ الْعَالِمُ ثُلِمَ فِی الْإِسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا یَسُدُّهَا شَیْءٌ إِلَى یَوْمِ الْقِیَامَةِ.

بڑے دکھ اور افسوس کے ساتھ عالم ربانی، عالی قدر محقق ، نامور فقیه ، حریم اسلام و اہل بیت علیهم السلام کے مدافع مرحوم آیت الله العظمی صافی کے انتقال کی خبر غم نہایت ہی افسوس اور شکستہ دل کے ساتھ موصول ہوئی ۔

ایک ایسے عالم کی وفات جو ستر سال سے زائد عرصے تک بیان اور قلم کے ذریعہ تدریس و تألیف میں مصروف عمل رہے اور آپ نے اپنے لازوال اور قیمتی آثار بطور یادگار چھوڑے ، اس کی ایک واضح مثال ’’ثلاثہ فی الاسلام‘‘ ہے ۔

فقاہت اور استنباط احکام میں مصروف عمل رہتے ہوئے آپ ہمیشہ دشمنوں کے اعتراضات پر نظر رکھتے تھے اور اپنے قلم کی روانی سے حقائق کو آشکار کرتے تھے ۔

آپ نے اپنی زندگی کا کچھ حصہ نجف اشرف میں گزارا اور فقہ کا شیریں ثمر اپنے ساتھ  لائے ، اور پھر قم میں آیات عظام سے مستفید ہوئے اور آپ آیت اللہ العظمی بروجردی کی ہیئت استفتاء کے ایک محور تھے ۔ آپ کے مذکورہ استاد نے آپ کو  حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے بارے میں کتاب تأکیف کرنے کی ذمہ داری سونپی اور  آپ کے لئے تألیف کا اسلوب بھی بیان کیا ۔ آپ نے اپنے استاد کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے بہترین کتاب تألیف کی جو آج کے مؤلفین کے لئے ایک مرجع کی حیثیت رکھتی ہے ، اور جسے آخر میں «منتخب الاثر فی الامام الثانی عشر»  کے  نام سے تین جلدوں میں شائع کیا گیا ، جو بہت ہی درخشاں اور مفید ہے ۔

میں اس  مصیبت  اور ناقابل تلافی نقصان پر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) مراجع  کرام ، حوزہ کے علماء ، عقیدت مندوں ، ان کے چاہنے والوں اور  خاص طور سے مرحوم آیت اللہ العظمیٰ گلپایگانی کے اہل خانہ ، تمام پسماندگان اور بالاخص آپ کے فرزند جناب حاج شیخ حسن صافی کی خدمت میں تسلیت پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال سے اس فقید سعید کے علو درجات اور سب کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں ۔

و سلام الله علیه یوم ولد و یوم مات و یوم یبعث حیّا

 

حضرت آیت الله العظمی سیستانی

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

عالم ربانی ، عالی قدر مرجع جناب آیت اللہ حاج شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی (رضوان اللہ علیہ) کے انتقال کی خبر انتہائی دکھ اور افسوس کا باعث بنی ۔  اس بزرگ شخصیت کا فقدان بہت بڑا نقصان ہے ، جو حوزہ علمیہ قم کے ستون ، اس دور کی حسنات اور دین و مذہب کے بے مثال خادم تھے ۔

میں اس دردناک مصیبت پرحضرت ولی عصر ارواحنا لہ الفداء کی بارگاہ میں ، علماء کرام ، ان کے مکرم رشتہ داروں اور ان کے محترم عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور اور خداوند متعال سے اس فقید سعید کے بلندیِ درجات اور ان کے پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا کرتا ہوں۔

 

 حضرت آیت الله العظمی  شبیری زنجانی

انّا لله و إنّا إلیه راجعون

فقیه اهل‌بیت عصمت و طهارت (علیہم‌السلام) ، آیت‌ الله ‌العظمی آقای حاج شیخ لطف‌الله صافی گلپایگانی (رضوان‌ الله‌ علیه)  کی افسوسناک رحلت پر امام زمانہ حضرت بقیۃ اللہ الأعظم عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف ، حوزات علم ، شیعوں اور بالخصوص آپ  کے معظم اہل خانہ کی خدمت میں تسلیت پیش کرتا ہوں ۔

اس معظم فقیہ کو حضرت ولی‌ عصر (عجل‌ الله فرجه ‌الشریف) سے خاص عقیدت تھی ، آپ نے اپنی  بابرکت عمر اسلام کی نورانی تعلیمات اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کی ترویج ، منحرف افکار کے خلاف مبارزہ آرائی میں بسر کی اور آپ نے فضلا کی تربیت ، بہترین تألیفات ، سماجی خدمات اور اپنی بے شمار حسنات کو بطور یادگار چھوڑا ہے ۔

اس عالی قدر مرجع کی خدمات حوزات علمیہ ،محققین اور مذہب تشیع کے مبلغین کے لئے ناقابل فراموش ہیں ۔

خداوند متعال اس متقی اور پارسا فقیہ کی روح کو انبیاء اور اولیائے الٰہی کے ساتھ محشور فرمائے ۔

 

حضرت آیت الله العظمی علوی گرگانی

باسمه تعالی
قال الله تعالی: « الذین تتوفاهم الملائکة طیبین یقولون سلام علیکم ادخلوا الجنة»

متقی و پارسا عالم شیخ الفقهاء و المجتهدین ، دنیائے تشیع کے عظیم الشأن مرجع حضرت آیت الله العظمی حاج شیخ لطف الله صافی گلپایگانی نے اپنی عمر مبارک دینی تعلیمات کی تبلیغ و ترویج ، دین مبین اسلام کے اصولوں کی حمایت ، شرعی احکام کے بیان اور اسلامی نظام کے عہدیداروں کو نصیحت کرنے اور ان کی رہنمائی کرنے میں گزاری ۔ ان کی رحلت بہت زیادہ دکھ کا باعث بنی ۔

فاضل شاگردوں کی تربیت کرنا ، ولایت و مہدویت کے دفاع اور فقہی اجتہاد کے موضوعات پر کتب تألیف کرنا ، ہمدردانہ وعظ و نصیحت کرنا ، مسلمانوں کی ہدایت کرنا ، شوریٰ نگہبان (گارڈین کونسل) اور مجلس خبرگان رہبری میں آپ کی رکنیت اور گرانقدر خدمات قیامت کے دن آپ کے لئے ذخیرہ ہوں گی ۔

میں اس ناقبل تلافی نقصان پر سب سے پہلے امام عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف اور اسی طرح مقام معظم رہبری ، مراجع تقلید ، حوزات علمیه بالخصوص حوزه علمیه قم ، تمام شیعوں ، مقلدین اور عقیدت مندوں اور بالاخص  مرحوم آیت الله العظمی گلپایگانی کے اہل خانہ اور ان کے فرزند حضرت حجت الاسلام و المسلمین حاج شیخ حسن صافی گلپایگانی کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتا ہوں اور خدا کی بارگاہ میں مرحوم  کے علو درجات اور پسماندگان کے لئے اجر جزئل کی دعا کرتا ہوں .

 

حضرت آیت الله العظمی فیاض

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

جلیل القدر عالم حضرت آیت الله حاج شیخ لطف الله صافی گلپایگانی (قدس سره) کے انتقال کی خبر بہت دکھ اور افسوس کا باعث بنی ۔اس بزرگوار عالم کی فقدان حوزات علمیہ اور شیعوں کے لئے بہت بڑا نقصان ہے ۔

میں اس بزرگوار کے فقدان پر ولی اللہ الاعظم امام زمان (عج اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) ، مراجع عظام ، حوزات علمیہ اور بالخصوص حوزۂ علمیہ قم ، مرحوم آیت اللہ العظمی گلپائیگانی کے اہل خانہ اور بالخصوص ان کے فرزند مکرم حجۃ الاسلام شیخ حسن صافی ، تمام پسماندگان اور مؤمنین کی خدمت میں تعزیت و تسلیر عرض کرتا ہوں ، اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا کرتا ہوں ۔

 

حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی

بسم الله الرحمن الرحیم

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعونَ

 

یہ عظیم شخصیت کا شمار آیت اللہ العظمی ٰ بروجردی قدّس سرّہ کے برجستہ اور نمایاں شاگردوں میں ہوتا ہے اور آپ ہمارے زمانے کے برترین فقہاء میں سے ایک تھے ۔  مختلف شعبوں میں آپ نے بے شمار آثار منجملہ فقہی و کلامی کتب ، منحرف فرقوں کا مقابلہ ، مذہبی  مراکز کی تعمیر اور تجدید ، جیسے عظیم مسجد امام حسن عسکری علیہ السلام کو یادگار کے طور پر چھوڑا ۔

مختلف سماجی میدانوں میں آپ کی مؤثر موجودگی ، جیسے سابقہ رژیم  کے خلاف جدوجہد ،  قانون اسانی کی مجلس خبرگان  اور شوریٰ نگہبان میں آپ کی رکنیت ؛ اسلام اور انقلاب کے لئے بہت زیادہ برکات کا باعث تھی ۔ 

میں اس دلسوز فقیہ کی رحلت پر حضرت ولی عصر ارواحنا فداہ کی خدمت اقدس میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں ، اور اسی طرح حوزات علمیہ ، مراجع کرام ، تمام شیعوں ، مقلدوں، عقیدت مندوں اور بطور خاص بیت معظم  اور ان کے محترم و مکرم فرزندوں کی خدمت میں تسلیت  پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال سے  دعاگو ہوں کہ خدا انہیں اپنے مقرب اولیاء کے ساتھ محشور فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطا فرمائے ۔

 

 

حضرت آیت الله العظمی  نوری همدانی

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ

عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی حَمْزَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الْحَسَنِ مُوسَى بْنَ جَعْفَرٍ علیهما السلام یَقُولُ‏ إِذَا مَاتَ‏ الْمُؤْمِنُ‏ بَكَتْ‏ عَلَیْهِ الْمَلَائِكَةُ وَ بِقَاعُ الْأَرْضِ‏ الَّتِی كَانَ یَعْبُدُ اللَّهَ عَلَیْهَا وَ أَبْوَابُ السَّمَاءِ الَّتِی كَانَ یُصْعَدُ فِیهَا بِأَعْمَالِهِ وَ ثُلِمَ فِی الْإِسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا یَسُدُّهَا شَیْ‏ءٌ لِأَنَّ الْمُؤْمِنِینَ الْفُقَهَاءَ حُصُونُ الْإِسْلَامِ كَحِصْنِ سُورِ الْمَدِینَةِ لَهَا.

مرجع عالی قدر حضرت آیت الله العظمی شیخ الفقهاء جناب صافی گلپائیگانی «اعلی الله مقامه» کے انتقال کی خبر انتہائی دکھ اور افسوس کا باعث بنی ۔

یہ بزرگوار فقیہ اسلام اور حوزات علمیہ کے ارکان  اور آیت اللہ العظمی بروجردی کے نمایاں شاگردوں میں سے ایک تھے اور آپ  امام «رحمة الله علیهما»کے مورد عنایت  اور خاص معتمد تھے ۔ آپ حضرات معصومین «علیهم السلام» سے خاص عقیدت رکھتے تھے ، منحرف فرقوں کے خلاف جدوجہد ، فقہی و کلامی کتب کی تألیف اور سماجی و سیاسی میدان میں مؤثر موجودگی اس مرحوم کی خصوصیات تھیں ۔

میں اس عالی قدر فقیہ کے انتقال پر امام عصر «علیه السلام» کی بارگاہ اقدس ، حوزات علمیہ ، مراجع کرام ، عقیدت مندوں ، شیعوں اور معظم لہ کے اہل خانہ کی خدمت میں تسلیت عض کرتا ہوں اور اس بزرگوار فقیہ کے علوِ درجات کے لئے دعاگو ہوں ۔

 

آیت الله العظمی وحید

آیت الله العظمی صافی گلپایگانی رضوان الله علیه کی رحلت پر  آیت الله  العظمی وحید خراسانی نے ٹیلی فون کال کے ذریعہ اس بزرگ عالم دین کی وفات پر ان کے معزز خاندان سے تعزیت کی اور خداوند متعال کی بارگاہ مں اس جلیل القدر عالم کی علو درجات اور سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی ہم نشینی کے لئے دعا کی ۔

اسی طرح آیت الله وحید خراسانی کے فرزندوں نے بھی مرحوم کے بیت الشرف اور دفتر میں حاضی دی اور آیت اللہ وحید خراسانی کی جانب سے مرحوم کے معزز و مکرم خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ 

 

Thursday / 3 February / 2022