بسمه تعالی
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیهِ رَاجِعُونَ
فاضل دانشور ، ناشر و مروّج تعلیمات و معارف نوارنی قرآن و اہل بیت علیہم السلام ، سلالۃ السادات جناب ڈاکٹر کلب صادق نقوی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت غم اور افسوس کا باعث بنی ۔ ایک ایسی شخصیت جو اپنی انتہک کوششوں کی وجہ سے شیعوں پر بہت بڑا حق رکھتی ہے ۔ ہمارا ان سے بہت قریبی رابطہ تھا اور ہم انہیں متعہد ، متواضع ، پارسا اور مجاہد سمجھتے ہیں کہ جنہوں نے اپنے اخلاق حسنہ سے صراط مستقیم کی طرف لوگوں کی ہدایت کی ۔ ہم اس بزرگ اور برجستہ عالم کی رحلت اور جدائی کے موقع پر ہندوستان کے علمی و دینی حلقوں ، محترم و مکرّم نقوی خاندان اور مرحوم کے عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور خداوند متعال کی بارگاہ میں مرحرم کی بلندی درجات کے دعاگو ہیں ۔
9 ربیع الثانی سنہ 1442 ہجری
لطف اللّه صافی