س۱. اگر قرآن سهواً انسان کے ہاتھ سے گر جائے تو کیا ذمہ داری ہے اور کیا اس کا كفاره ہے؟
ج. اس کا كفاره نہیں ہے ؛ لیکن فوراً قرآن کو اٹھائیں اوراس کا احترام کریں۔
س۲. اگر قرآن پاس ہو تو بیت الخلا میں کس طرح جا سکتے ہیں؟
ج. اگر اس پرقرآن کی توہین صدق نہ کرے مثلاً یہ کہ قرآن جیب میں ہو اور نیچے گرنے کا خطرہ بھی نہ ہو تو اشکال نہیں ہے۔
س۳. ماہواری کے دنوں میں عورت کے لئے قرآن پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
ج. ماہواری کے دنوں میں واجب سجدے والی سوروں کے علاوہ قرآن پڑھنا مکروہ ہے ،یعنی اس کا ثواب کم ہے۔